سعودی عرب کے فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا کے سبب شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو در پیش قرنطینہ میں نرمی کے لیے بعض اقدامات کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں آج 26 اپریل بروز اتوار سے مملکت کے تمام علاقوں میں جزوی طور پر کرفیو اٹھا لیا جائے گا۔ تاہم مکہ مکرمہ اور سابقہ طور پر الگ تھلگ کیے گئے علاقوں میں "مکمل" کرفیو رہے گا۔ فیصلے کے تحت 20 رمضان تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی۔
Published: 26 Apr 2020, 2:11 PM IST
سعودی خبر رساں ایجنسی (ایسی پی اے) نے بتایا ہے کہ کرفیو کے اوقات میں نرمی کے دوران صحت کے قواعد و ضوابط کے ساتھ بعض اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔ اس کا مقصد سعودی شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کے لیے نرمی پیدا کرنا ہے، نئے احکامات کے نکات درج ذیل ہیں:
Published: 26 Apr 2020, 2:11 PM IST
1. اتوار 3 رمضان 1441 ہجری مطابق 26 اپریل 2020 ء سے مملکت کے تمام علاقوں میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کرفیو کے اوقات میں نرمی رہے گی۔ یہ نرمی بدھ 20 رمضان 1441 ہجری مطابق 13 مئی 2020 ء تک برقرار رہے گی۔ اس دوران مکہ مکرمہ شہر اور اُن تمام علاقوں میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ رہے گا جن کو سابقہ فیصلوں اور بیانات میں الگ تھلگ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
Published: 26 Apr 2020, 2:11 PM IST
2. سابقہ مستثنی سرگرمیوں کے علاوہ بعض اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں کھولنے کی اجازت ہو گی۔ اس پر عمل درامد کا آغاز بدھ 6 رمضان مطابق 29 اپریل کو ہو گا۔ یہ سلسلہ بدھ 20 رمضان مطابق 13 مئی تک جاری رہے گا۔ اس کا اطلاق درج ذیل پر ہو گا:
- ہول سیل اور ریٹیل کی دکانیں.
- تجارتی مراکز (مالز)
Published: 26 Apr 2020, 2:11 PM IST
اس سلسلے میں باور کرایا گیا ہے کہ جن مقامات پر جسمانی فاصلے کو یقینی نہیں بنایا گیا تو وہاں کسی بھی قسم کی سرگرمی پر پابندی جاری رہے گی۔ ان مقامات میں بیوٹی کلینکس، ہیئر کٹنگ سیلونز، اسپورٹس اور ہیلتھ کلبس، تفریحی مراکز، سینیما ہاؤسز، بیوٹی سیلونز، ریستوران، قہوہ خانے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے متعین کردہ دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔
Published: 26 Apr 2020, 2:11 PM IST
3. کنٹریکٹرز کمپنیوں اور فیکٹریوں کو دوبارہ سے اپنی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان مقامات پر اوقات کی قید کے بغیر کام کی نوعیت کے مطابق سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اس اجازت کا اطلاق بدھ 6 رمضان مطابق 29 اپریل سے بدھ 20 رمضان مطابق 13 مئی تک ہو گا۔
Published: 26 Apr 2020, 2:11 PM IST
4. ذمہ دار ادارے اقتصادی، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔ اس سلسلے میں وزارت صحت اور مخصوص ادارے احتیاطی تدابیر اور حفاظی اقدامات کی روشنی میں سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔
Published: 26 Apr 2020, 2:11 PM IST
5. سماجی فاصلے کے اقدامات کے اطلاق کا جاری رکھنا یقینی بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے سماجی تقریبات اور مواقع پر پانچ سے زیادہ افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی۔ ان مواقع میں شادی بیاہ اور تعزیتی مجالس وغیرہ شامل ہیں۔ اسی طرح کرفیو میں نرمی کے اوقات میں بھی مقامات عامہ پر اکٹھا ہونے والے افراد کی تعداد محدود رہے گی۔
Published: 26 Apr 2020, 2:11 PM IST
6. اعلان کردہ ہدایات اور نظام کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور تنصیبات کو سزا اور بندش کا سامنا ہو گا۔
7. مقررہ مدت کے دوران ان تمام اقدامات کا مسلسل جائزہ لیا جاتا رہے گا۔
Published: 26 Apr 2020, 2:11 PM IST
شاہ سلمان نے یہ ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ صحت کے حوالے سے صورت حال کی بنیاد پر کرفیو سے متعلق کسی بھی اقدام میں ترمیم کے لیے وزارت داخلہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کے امور سنبھالے گی۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: 26 Apr 2020, 2:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Apr 2020, 2:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز