سعودی عرب نے خواتین کی مختلف شعبوں میں روزگار یا کاروبار کے سلسلے میں شمولیت کے بعد مسلسل دوسرے سال عالمی بنک کی درجہ بندی میں بہتر مقام حاصل کر لیا ہے اور اس نے عالمی بنک کی ’’خواتین ، کاروبار اور قانون 2021ء‘‘ نامی رپورٹ میں 100 میں 80 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
Published: undefined
عالمی بنک کی ویب سائٹ کے مطابق اس رپورٹ میں دنیا کی 190 معیشتوں میں خواتین کو اقتصادی مواقع مہیا کرنے سے متعلق قوانین ، قواعد وضوابط اور قانونی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا ہے اور یہ ملاحظہ کیا گیا ہے کہ دنیا کے ملکوں نے خواتین کو معاشی ترقی کے مساوی مواقع مہیا کرنے کے لیے کیا کیا اقدامات کیے ہیں۔
Published: undefined
گذشتہ سال عالمی بنک کی اسی عنوان سے رپورٹ میں سعودی عرب نے 100 میں 70۰5 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔اس سال اس کے پوائنٹس 80 ہیں اور وہ مشرقِ اوسط اور شمالی افریقا کے خطے میں سرفہرست ہے۔ عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق سعودی مملکت کی یہ کامیابی خواتین سے متعلق قانونی اصلاحات اور قواعد ضوابط کی توثیق کی مظہر ہے۔سعودی عرب نے لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزگار کے تمام شعبوں میں صنفی مساوات کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔
Published: undefined
عالمی بنک کی رپورٹ میں سعودی عرب نے پانچ اشاریوں:حرکت پذیری ،پنشن ، انٹرپری نیورشپ ، کام کی جگہ اور تن خواہ کی جانچ میں سے 100 میں سے 100 اسکور کیا ہے۔ سعودی وزیر تجارت اور قومی مسابقتی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مملکت میں اصلاحات کے نفاذ میں گہری دلچسپی کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔
Published: undefined
انھوں نے اقتصادی ترقی میں خواتین کے کردار میں اضافے کے لیے قانونی اصلاحات پر عمل درآمد کرنے والے سرکاری اداروں کو بھی سراہا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کا علاقائی اور عالمی سطح پر مسابقتی درجہ بھی بلند ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ویژن 2030ء نے ان اصلاحات کے نفاذ میں اہم محرک کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ ویژن 2030 کے تحت لیبر مارکیٹ میں خواتین کی شمولیت کو 22 فی صد سے بڑھا کر 30 فی صد کیا جائے گا۔
Published: undefined
اس ویژن کے تحت مملکت میں کاروبار کرنے والے ادارے اور فرمیں سعودی شہریوں کو زیادہ تعداد میں ملازمتیں دینے کے پابند ہیں اور بہت سی ملازمتیں اور اُجرتی کام صرف سعودی شہریوں کے لیے مخصوص کیے جارہے ہیں اور سعودی خواتین کو بھی ملازمتیں دی جارہی ہیں۔ یوں مملکت کی افرادی قوت میں ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined