سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ مملکت عرب امن منصوبے کی بنیاد پر امن کے قیام کے حوالے سے پابند ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز جرمنی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ سعودی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ اسرائیل کے جانب دارانہ اقدامات فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
Published: undefined
شہزادہ فیصل بن فرحان کے مطابق ان کے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کے ساتھ بات چیت میں ایران پر عائد ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کی ضرورت کا معاملہ زیر بحث آیا ہے۔ سعودی وزیر نے مزید کہا کہ ایران حوثی ملیشیا کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ لیبیا کے حوالے سے فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ہم لیبیا کا بحران حل کرنے کے لیے قاہرہ منصوبے اور برلن کانفرنس کے اعلان کو سپورٹ کرتے ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل سعودی عرب نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایران پر عائد ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کی جائے۔ مملکت نے باور کرایا ہے کہ ایران پر عائد روایتی یا غیر روایتی ہر قسم کے ہتھیاروں کی پابندی اٹھانے کے نتیجے میں مزید تباہی اور بربادی سامنے آئے گی۔ یہ موقف منگل کے روز سعودی کابینہ کے اجلاس میں سامنے آیا۔ وڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ عالمی سلامتی کونسل نے امریکا کی جانب سے ایران پر ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کے لیے پیش کی گئی قرار داد کو جمعے کے روز رائے شماری کے بعد مسترد کر دیا تھا۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined