عرب ممالک

سعودی عرب خواتین کو گھڑ سواری کے شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم

گھڑ سواری کمیشن نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور گھڑ سواری کے کھیل میں ان کی شمولیت کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ماضی میں یہ صحت مند تفریحی سرگرمی صرف مردوں تک محدود تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;GettyImages</p></div>

تصویر GettyImages

 

ابوظہبی: سعودی عرب میں گھڑ سواری کمیشن نے بتایا کہ کنگز اینڈ پرنسز کپ فیسٹیول کی دوسری شام کے لیے مالی انعامات کی مالیت 40 لاکھ ریال رکھی گئی ہے۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جنادریہ کے شاہ عبدالعزیز اسکوائر میں ہونے والا گھوڑ سواری میلہ سابق فرمانرواؤں اور شہزادوں کی خدمات کی تحسین کے لیے وقف تھا۔

Published: undefined

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق میلے میں مختلف فاصلوں اور درجہ بندیوں کے 5 اہم راؤنڈ دیکھے گئے، جن میں سے چار شاہ سعود بن عبدالعزیز، شاہ فیصل بن عبدالعزیز، شاہ خالد بن عبدالعزیز اور شاہ فہد بن عبدالعزیز کے ناموں کے ساتھ رکھے گئے تھے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیئے گئے خصوصی بیان میں کمیشن نے مزید کہا کہ مالی انعامات کی قدر کا مملکت میں گھڑ سواری کے کھیلوں کی شعبے کو ترقی دینے اور اس کے فروغ کے ساتھ اسے نئے افق پر آگے بڑھانے پر بہت زیادہ اثر پڑے گا۔ ان انعامات سے سعودی عرب کے گھوڑ سواری کے میدان میں علاقائی اور عالمی قد کاٹھ میں اضافہ ہو گا۔

Published: undefined

گھڑ سواری کمیشن نے کہا کہ "ہم گھڑ سواری کے میدان میں اپنی ثقافت اور مقبول ورثے کو بحال کرنے اور اسے اپنے حال سے جوڑنے کے لیے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کو بااختیار بنانے اور گھڑ سواری کے کھیل میں ان کی شمولیت کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ماضی میں یہ صحت مند تفریحی سرگرمی مردوں تک محدود تھی مگر اب اس میدان میں خواتین بھی دلچسپی دکھا رہی ہیں۔

Published: undefined

الخالدیہ اصطبل کے پانچ سالہ گھوڑے "تلال الخالدیہ" نے اپنے سوار عادل الفریدی کی قیادت میں یہ ثابت کر دیا کہ وہ سعودی میدان میں آج سب سے مضبوط عربی گھوڑا ہے۔ وہ "امام فیصل بن ترکی کی تلوار" کے عنوان سے دوسرے سیزن میں دوسری بار ساتویں نمبر پر آنے میں کامیاب رہا۔ اس گھوڑے نے 1600 میٹر کا فاصلہ 1.45.85 منٹ میں مکمل کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined