سعودی عرب نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران 23 مئی سے 27 مئی تک 24 گھنٹے کا کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ رمضان کے اختتام تک شہروں میں نافذ کرفیو میں نرمی جاری رہے گی۔
Published: undefined
سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق لوگوں کو صبح نو بجے سے پانچ بجے تک روزانہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہے۔ وہ اشیائے ضروریہ کی خریداری یا دوا دارو اور ضروری کاموں کے لیے گھروں سے باہر جاسکتے ہیں۔ سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں بدستور مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ رہے گا اور یہ پابندیاں رمضان کے اختتام اور پھر عید الفطر کے ایام میں بھی جاری رہیں گی۔
Published: undefined
سعودی عرب نے 26 اپریل کو ملک بھر میں نافذ کرفیو میں جزوی نرمی کا اعلان کیا تھا اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کردی تھی۔ تاہم مکہ مکرمہ اور بعض دوسرے علاقوں میں نافذ لاک ڈاؤن کو نہیں ہٹایا گیا تھا اور اس کو 13 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔منگل کو اب اس میں رمضان کے آخر تک توسیع کردی گئی ہے۔
Published: undefined
دریں اثناء سعودی عرب نے کورونا وائرس کے 1911 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اس مہلک وَبا کے شکار نو افراد وفات پاگئے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب کورونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 42925 ہوگئی ہے۔ ان میں 264 افراد وفات پا چکے ہیں۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined