حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے حرمین شریفین جنرل پریذیڈینسی کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں صفائی ستھرائی کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ مقدس مقامات کی تطہیر اور ان کی صفائی کے لیے الگ الگ پلان روبہ عمل ہیں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر مقامات کی طرح صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کو ہر ہفتے باقاعدگی کے ساتھ صاف کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کی جانب سے مسجد حرام میں قالینوں کی صفائی کے امور کے انچارج جابر الودعانی نے بتایا کہ صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کی صفائی کا خاص طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
ایک سوال کےجواب میں الودعانی کا کہنا تھا کہ صفا مروہ کی پہاڑیوں کی صفائی کے لیے مسجد حرام کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے مواد اور آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صفا اور مروہ کی صفائی کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ان تاریخی پہاڑیوں کے اطراف میں صفائی کا کام کرتی ہے۔
Published: undefined
ادھر حرمین جنرل پریذیڈینسی کے شعبہ انسداد وبائی امراض و تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر حسن السویھری نے بتایا کہ مسجد حرام اور دیگر مقدس مقامات کو ہر طرح کے حشرات الارض اور دیگر آلائشوں سے بچانے کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو چوبیس گھں ٹے کی بنیاد پر مسجد حرام اور دیگر مقامات پر صفائی کے ساتھ کیڑے مکوڑوں کو تلف کرنے کا کام کرتی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز