عرب ممالک

خواتین کو خود مختار بنانے کی جانب سعودی عرب نے اٹھایا بڑا قدم

موصولہ خبر کے مطابق حرم پریسیڈنسی میں 600 سعودی خواتین کو تربیت دی گئی ہے۔ سبھی خواتین کو دو مساجد میں الگ الگ کام دیئے جائیں گے۔

تصویر ٹوئٹر Haramain Sharifain
@hsharifain
تصویر ٹوئٹر Haramain Sharifain @hsharifain 

سعودی عرب لگاتار تبدیلیوں کی دور سے گزر رہا ہے اور خود کو ماڈرن ورلڈ سے قریب کرنے کی کوششوں میں سرگرم ہے۔ اسی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سعودی عرب نے 600 خواتین کو ملک کی 2 بڑی مساجد میں ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے سعودی عرب پہلے بھی کئی اقدام اٹھا چکا ہے، اور تازہ فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق حرم پریسیڈنسی میں 600 سعودی خواتین کو تربیت دی گئی ہے۔ سبھی خواتین کو دو مساجد میں الگ الگ کام دیئے جائیں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دو عظیم الشان مساجد کے جنرل پریسیڈنسی نے بتایا کہ اب تک اپنی ایجنسیوں یا معاون ایجنسیوں کی مدد سے 600 خاتون ملازمین کو تربیت دی گئی ہے۔ ویمن ڈیولپمنٹ معاملوں کے نائب سربراہ الانود العبود کی قیادت میں 310 خواتین کو روزگار بھی دیا جا چکا ہے۔ ویمن ڈیولپمنٹ معاملوں کی ایجنسی نے ان خواتین کو الگ الگ کاموں میں لگایا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیلیا الدادی کی قیادت میں تقریباً 200 خواتین فکری اور رہنمائی معاملوں کی ایجنسی کے لیے کام کر رہی ہیں، جب کہ بقیہ تربیت یافتہ خواتین ایڈمنسٹریشن اور سروسز معاملوں کی ایجنسی میں اپنی خدمات دے رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سال کے آغاز میں سعودی عرب میں خاتون فوجیوں کو اسلام کی سب سے پاکیزہ جگہ مکہ اور مدینہ میں پہرہ دینے کے لیے رکھا گیا تھا۔ سیکورٹی کے دوران فوجی خاکی وردی پہنے خواتین نے پہلی بار مکہ کی عظیم الشان مسجد میں سیکورٹی کی ذمہ داری نبھائی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined