سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے غیر ملکی مقیمین کے "شناختی کارڈز" کی مدت میں خود کار طریقے سے توسیع کا عمل شروع کر دیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق تجارت اور صنعت کے شعبوں میں نجی سیکٹر کے اُن کارکنان پر ہو گا جن کے کارڈز کی تاریخ ختم ہو چکی ہے یا پھر 18 مارچ 2020 سے 30 جون 2020 کے درمیان ختم ہونے والی ہے۔ یہ توسیع تین ماہ کے لیے ہے اور اس کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
Published: undefined
یہ اقدام سعودی حکومت کی اُن کوششوں کا حصہ ہے جو وہ کرونا وائرس کے سبب شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر پڑنے والے مالی اور اقتصادی دباؤ کے اثرات کو کم کرنے کے واسطے کر رہی ہے۔
Published: undefined
پاسپورٹس ڈائریکٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ مقیم افراد کے "شناختی کارڈز" کی مدت میں مذکورہ توسیع خود کار طور پر بنا کسی فیس کے عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس کے لیے ڈائریکٹریٹ کے دفتر سے رجوع کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ اس توسیع سے مستفید ہونے والوں کو موبائل پر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
ڈائریکٹریٹ کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام غیر ملکی مقیمین پر ہو گا خواہ وہ اس وقت سعودی عرب میں موجود ہوں یا نہ ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز