سعودی وزیر برائے انسانی وسائل وسماجی بہبود احمد بن سلیمان الرارجحی نے کہا ہے کہ بعض پیشوں سے وابستہ مقامی شہریوں کے اوقات کار کو محدود کیا جا رہا ہے۔ بعض کے لیے گھر سے کام کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ چاہے ان شہریوں کا متعلقہ کمپنیوں یا اداروں کے ساتھ براہ راست معاہدہ ہو یا وہ بالواسطہ طور پر ان کے ساتھ کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہوں۔
Published: undefined
وزارت برائے انسانی وسائل کی طرف سے جاری کردی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے میں لیبرکنٹریکٹ اور آؤٹ سورسنگ خدمات شامل ہیں۔ ایسے شعبوں میں شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ اس حوالے سے وزارت انسانی وسائل اور وزارت مواصلات اور ٹیلی کام اتھارٹی، نیشنل سائبر سیکورٹی اتھارٹی اور گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی کے درمیان باہمی تعاون سے اقدامات کیے جائیں گے۔
Published: undefined
اس فیصلے میں وہ تمام پیشے اور ملازمتیں شامل ہیں جو فون، ای میل، چیٹ، سوشل میڈیا، براہ راست ڈیلنگ یا گاہکوں اور صارفین کو دور سے سروسز فراہم کرسکتے ہیں۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز