ریاض: عالمی وبا کورونا سے تحفظ کے سلسلے میں سخت تیور اپناتے ہوئے سعودی عرب نے ویکسن نہ لگوانے والوں کو شاپنگ مالز، پبلک مقامات میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکومت کی جانب سے دی گئی ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، اب ویکسین نہ لگوانے والوں کو شاپنگ مالز، مارکیٹس اور پبلک مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Published: undefined
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ڈیڈ لائن دی گئی تھی کہ شہری 31 جولائی سے قبل کورونا ویکسین لگوالیں بصورت دیگر انہیں مذکورہ بالا مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، تاہم اب ڈیڈ لائن ختم ہوگئی اور پابندی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگیا ہے، شاپنگ مالز، پبلک مقامات یا مارکیٹس جانا ہے تو ویکسین لگوائیں۔ سعودی عرب میں ویکسین نہ لگوانے والوں کو مذکورہ مقامات میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے۔
Published: undefined
ادھر سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے کہا ہے کہ اتوار یکم اگست سے توکلنا ایپ پر ’ویکسی نیٹڈ‘ کے اسٹیٹس کے حامل افراد ہی مارکیٹوں میں داخل ہو سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ وزیر صحت کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جس پرعمل درآمد کے لیے یکم اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، اب ویکسین لگوانے والے ہی شاپنگ مالز، ریستوران، کیفٹریا اور دیگر تجارتی اداروں میں داخل ہوں گے، متعلقہ اداروں کو پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی اداروں کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ قانون پر سختی سے عمل درآمد کرانے کو یقینی بنائیں ورنہ ایکشن لیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined