الریاض: سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں 60 سال سے زاید عمر کے افراد کو کووِڈ-19 ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جائے گی۔ وزارت صحت نے سوموار کو مملکت میں کووِڈ-19 کے 59 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور اس مہلک وائرس کا شکار پانچ مریض وفات پا گئے ہیں۔
Published: undefined
وزارت کے ایک بیان کے مطابق کورونا وائرس کا شکار مزید 78 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اب تک مملکت کے تمام علاقوں میں مجموعی طور پر 536028 مریض تن درست ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
ڈاکٹر العبد العالی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا آخری مراحل میں ہے۔ ان کا اشارہ اس مہلک وائرس کے یومیہ کیسوں کی جانب تھا جن کی تعداد اب ایک سو سے بھی کم رہ گئی ہے۔ انھوں نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زور دیا ہے کہ وہ کووڈ-19 کی منظور شدہ ویکسینوں میں سے کسی ایک کی دونوں خوراکیں لگوائیں۔
Published: undefined
مملکت میں اب تک کورونا وائرس کے ریکارڈ کیے گئے کیسوں کی کل تعداد 546985 ہو چکی ہے جبکہ مملکت میں اموات کی کل تعداد 8704 ہو گئی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس کے تشویش ناک کیسوں کی تعداد 244 ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined