عرب ممالک

سعودی عرب کا قطر کے ساتھ فضائی، برّی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان

کویت کے وزیر خارجہ احمد ناصر الصباح نے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’پیر کی شب سے سعودی عرب قطر کے ساتھ واقع اپنی برّی اور بحری سرحدی کھول رہا ہے۔‘‘

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

سعودی عرب نے قطر کے ساتھ واقع اپنی فضائی ، برّی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ کویت کے وزیر خارجہ احمد ناصر الصباح نے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’پیر کی شب سے سعودی عرب قطر کے ساتھ واقع اپنی برّی اور بحری سرحدی کھول رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس نے یہ فیصلہ قطر کا معاشی مقاطعہ ختم کرنے کے لیے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کی پیش کردہ تجویز کی روشنی میں کیا ہے۔‘‘ سعودی عرب نے قطر سے دوبارہ زمینی اور فضائی روابط استوار کرنے کا فیصلہ العلا شہر میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اکتالیسویں سربراہ اجلاس کے انعقاد سے قبل کیا ہے۔

Published: undefined

سعودی فرماں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کونسل کے رکن تمام ممالک کے سربراہوں کو اس اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے بھیجے ہیں۔جی سی سی میں سعودی عرب کے علاوہ قطر ، کویت ، بحرین ، متحدہ عرب امارات اور سلطنت آف عُمان شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined