عرب ممالک

سعودی عرب میں 11 ممالک کے مسافروں کو داخلے کی اجازت، ہندوستان، پاکستان پر پابندی برقرار

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور امریکہ سمیت گیارہ ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو 30مئی سے داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ ان ممالک میں ہندوستان اور پاکستان شامل نہیں ہے

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ 

الریاض: سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور امریکہ سمیت گیارہ ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو 30مئی سے داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ ان ممالک میں ہندوستان اور پاکستان شامل نہیں ہے۔

سعودی عرب نے قبل ازیں ان ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں پر کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر داخلے پر پابندی عاید کردی تھی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جن ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو اتوار سے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی،ان میں امریکہ اور یوے اے ای کے علاوہ جرمنی ،آئیرلینڈ ، اٹلی،برطانیہ، پرتگال،سویڈن ،سوئٹزرلینڈ ،فرانس اور جاپان شامل ہیں۔

Published: undefined

سعودی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ ان ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے مملکت میں داخلے پر عاید پابندی ختم کرنے کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں کیا گیاہے۔

ڈبلیوایچ اونے کہا ہے کہ ان ممالک نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مؤثراقدامات کیے ہیں۔تاہم مذکورہ ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو سعودی عرب میں آمد کے بعد قرنطین میں رہنا ہوگا۔

Published: undefined

سعودی عرب نے 3فروری کو بیس ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عاید کردی تھی اور صرف ان ممالک میں مقیم سعودی شہریوں ، سفارت کاروں ، طبّی عملہ اور ان کے خاندانوں کو ملک میں لوٹنے کی اجازت دی تھی۔

سعودی حکومت نے 17 مئی کو اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی تھی اور اپنی برّی ، بحری اور فضائی سرحدیں کھول دی تھیں۔

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے گذشتہ جمعرات کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے تفریحی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined