سعودی عرب کا مشرقی شہر الاحسا دنیا کےگرم ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔ سوموار کے روز الاحسا کا درجہ حرارت 50 درجے سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا تھا۔ درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے نتیجے میں شہر میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دوسری طرف وزارت انسانی وسائل نے الاحسا میں گرمی کی وجہ سے اوقات کار مقرر کیے ہیں۔
Published: 08 Jul 2020, 12:40 PM IST
کنگ فیصل یونیورسٹی میں ماہر موسمیات افنان الملحم نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احساء میں جافورہ ریت تین اطراف سے حملہ کرتی ہے۔ ریت کے گرم ہونے کے نتیجے میں گرمیوں کے سیزن میں شدید گرمی پڑتی ہے۔ الجافورہ ریت آبی ذخائر سے کہیں زیادہ تیزی سے حرارت حاصل کرتی ہے۔ اس کے بعد شمال سے آنے والی گرم ہوائوں کی وجہ سے وہ ریت اڑتی رہتی ہے۔
Published: 08 Jul 2020, 12:40 PM IST
دوسری جانب حکومت نے الاحسا میں گرمی کی شدت کو کم کرنے اور ہوا کو صاف کرنے کے متعدد منصوبوں پر کام شروع کیے ہیں۔ الاحسا میں آب پاشی کے امور کے ایک عہدیدار عبدالعزیز الرشود نے بتایا کہ الاحسا کے اطراف میں 10 لاکھ کھجور کے درختوں کی ایک پٹی قائم کردی گئی ہے۔ یہ نخلستان نہ صرف کسانوں کو کھجور کی اضافی آمدنی فراہم کرے گا بلکہ اس کے نتیجے میں الاحسا میں ہونے والی شدید گرمی کی لہر پر محدود کی جا سکے گی۔
Published: 08 Jul 2020, 12:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Jul 2020, 12:40 PM IST