الریاض: سعودی عرب کے شہر طائف میں گلاب کے پھولوں سے سجایا دنیا کا سب سے بڑا گلدستہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ طائف کے گلابوں کی اس ٹوکری نے سنہ 2018ء کے ایسے ہی ایک گل دستے کا ریکارڈ توڑ کرنیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
Published: undefined
طائف گلاب کی یہ ٹوکری 12.129 میٹر لمبی، 7.98 میٹر چوڑی اور 1.297 میٹر اونچی تھی جب کہ سنگاپور کی ٹوکری کی لمبائی 9.47 میٹر، چوڑائی 6 میٹر چوڑی اوراونچائی 1.2 میٹر تھیں۔
یہ ریکارڈ طائف روز فیسٹیول کے دوسرے سیشن کےموقعے پر کیا گیا۔ گلاب میلے کی میزبانی طائف گورنری کر رہی ہے جب کہ اسے خادم الحرمین الشریفین کے مشیر اور گورنر ملکہ شہزادہ خالد الفیصل کی سرپرستی اور وزارت ثقافت کا تعاون حاصل ہے۔
Published: undefined
دیوہیکل گلاب کی ٹوکری ایک مخصوص میکانزم سے تیار کی گئی ہے جس میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا تھا، کیونکہ اس میں تقریباً 26 اقسام کے بہترین گلاب شامل تھے جن سے 84,450 گلابوں کا گلدستہ بنایا گیا تھا۔ ٹوکری کی تیاری میں لوہے، لکڑی، کارک، پلاسٹک، پی وی سی کا مواد استعمال کیا گیا تھا۔
Published: undefined
ٹوکری کی تیاری میں طائف گورنری کے 190 سے زیادہ نوجوان مردوں اور عورتوں نے حصہ لیا اور ٹوکری کی تیاری سے لے کر اس کے اختتام تک کام کے 168 گھنٹے لگے۔
قابل ذکر ہے کہ طائف الورد فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 6 مئی کو کیا گیا تھا اور یہ 14 دن تک جاری رہے گا۔ اس میں فنکاروں اور بینڈوں کے ایک گروپ کی شرکت کے ساتھ 50 سے زیادہ لائیو پرفارمنس اور تخلیقی پرفارمنگ آرٹس شو پیش کیے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined