سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے قریب الہجرہ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 35 افراد جان بحق ہو گئے ہیں اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ غیرملکی خبروں کے مطابق بیشتر ہلاک شدگان پاکستانی عمرہ زائرین تھے جن کی سوختہ لاشیں مردہ خانوں میں منتقل کردی گئی ہیں۔
Published: 17 Oct 2019, 2:08 PM IST
اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کے درمیان ہائی وے پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے وقت بس میں سوار تمام زائرین مملکت میں مقیم تھے۔ یہ عمرہ زائرین تھے جو ریاض سے ہجرہ روڈ کے ذریعہ مکہ مکرمہ جارہے تھے۔ مدینہ منورہ پولس نے کہا ہے کہ بس کا ڈرائیور شامی تارک وطن تھا جس کی سوختہ لاش اسپتال کے سرد خانے میں موجود ہے۔
Published: 17 Oct 2019, 2:08 PM IST
ادھر حادثے کی اطلاع ملتے ہی گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور واقعہ کے اسباب جاننے کے لئے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔ سعودی تنظیم ’ہلال احمر‘ کا کہنا ہے کہ اس کی 20 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں اور متوفین کو بس سے نکال کر مردہ خانے منتقل کیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔
Published: 17 Oct 2019, 2:08 PM IST
ہلال احمر نے مزید کہا کہ حادثہ بدھ کی شب 18 بجکر 49 منٹ پر ہوا تھا۔ جب ہلال احمر کی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچیں تو صرف 4 افراد زخمی تھے جبکہ باقی مسافر بس میں جل کر سوختہ ہوگئے۔ نیز حادثے میں 35 مقامی عمرہ زائرین ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بیشتر پاکستانی جبکہ دیگر کا تعلق مختلف ملکوں سے ہے، متوفین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
Published: 17 Oct 2019, 2:08 PM IST
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے مدینہ منورہ پولس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ مدینہ منورہ کے قریب ایک نجی بس اور ہیوی لوڈر کے درمیان تصادم میں 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کی اطلاع ملتے ہی قریبی ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا۔ لاشوں اور زخمیو ں کی منتقلی کا کام ٹریفک ٹیموں اور روڈ سیکیورٹی فورس کے دستوں نے انجام دیا۔
Published: 17 Oct 2019, 2:08 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Oct 2019, 2:08 PM IST
تصویر: پریس ریلیز