ریاض: سعودی عرب میں عمومی صدارت برائے حرمین شریفین کے صدر نشین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے اتوار کو کورونا وبا کے بعد حج 2022 (1443ھ) کے لیے دس نکاتی آپریشنل پلان کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ، امن عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ محمد البسامی بھی موجود تھے۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ حج کے دوران تمام ادارے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسٹر پلان میں عازمین حج کی صحت وسلامتی کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ عازمین کے لیے المسجد الحرام کے راستوں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ المسجد الحرام کی تیسری توسیع کے حصے کو عازمین کے لئے پوری طرح کھول دیا گیا ہے۔
Published: undefined
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دس نکات پر مشتمل آپریشنل پلان سے سعودی 2030 کے سٹراٹیجک اہداف پورے کیے جائیں گے۔ ’’بیت اللہ کے طواف کے لئے مطاف کا حصہ صرف حجاج کرام کے لئے مختص ہو گا۔ بیت اللہ شریف میں داخلے کے لئے تین بڑے دروازے عازمین حج کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ انتظامیہ نے عازمین حج کے لئے خدمات کو ڈیجیٹل بنانے کا بھرپور اہتمام کیا ہے۔ اس بات کو اہمیت دی گئی ہے کہ جدید ٹکنالوجی کے ذریعے عازمین کو بہتر سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ معذور افراد کے لئے 18 سو الیکٹرانک وہیل چیئرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ خطبہ حج 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔
صحت سے متعلق ڈاکٹر السدیس کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں روزانہ 10 مرتبہ وبا سے بچاؤ کے لئے جراثم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اللہ کے مہمانوں کو ایام حج میں بہتر سے بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کی جائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز