سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کی وزارت جزائر فرسان کے خوبصورت ساحلی علاقوں کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت کے 'میپ' میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سرزمین خوبصورت قدرتی مقامات اور ثقافتی تاریخی مقامات سے مالا مال ہے اور ہم مملکت کے ایسے تمام علاقوں کو یونیسکو میں رجسٹرڈ کرنے کی کوشش کریں گے جو اپنے قدرتی، تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی اہمیت کے حامل ہیں۔
Published: 05 Aug 2020, 2:39 PM IST
خیال رہے کہ جزائر فرسان بحر احمر کے جنوب مشرق میں واقع اور جازان کے ساحل سے 42 کلومیٹر کی مسافت پر ہیں۔ ان کا مجموعی رقبہ 5408 مربع کلو میٹر ہے۔
Published: 05 Aug 2020, 2:39 PM IST
جزائر فرسان 84 جزائر کا مجموعہ ہے۔ ان میں سب سے بڑے جزیرے کا نام فرسان کبیر اور سب سے چھوٹے کا فرسان صغیر ہے۔ ان جزائر میں بسنے والے لوگوں کا زیادہ تر گزر بسر مچھلی کے شکار پر ہوتا ہے۔
Published: 05 Aug 2020, 2:39 PM IST
جزائر فرسان کے ساحلی علاقوں میں موجود پہاڑی سلسلے ان کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ کرتے ہیں۔ ان میں موجود سفید چمکدار ریت، انواع اقسام کی آبی حیات اور جزائر کی سطح پر موجود سبزہ اس کی دل کشی اور خوبصورتی میں اور بھی اضافہ کرتا ہے۔
بشکریہ: العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: 05 Aug 2020, 2:39 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Aug 2020, 2:39 PM IST
تصویر: پریس ریلیز