دبئی: سعودی عرب نے قطر پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قبل ازیں، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے ٹیلی فون پر بات کی تھی اور اسے دیکھتےہوئے یہ خیال کیا جارہا تھا کہ خلیجی بحران کے حل کی سمت میں کوئی ٹھوس کامیابی حاصل ہوجائے گی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی سے ٹیلی فون پر کل بات چیت کی تھی اور دونوں رہنماؤں نے خلیجی بحران کو حل کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔
Published: 09 Sep 2017, 9:54 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Sep 2017, 9:54 AM IST