سعودی عرب سے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ سعودی محکمہ ہوا بازی نے یکم ستمبر سے اندرون ملک پروازوں میں کورونا کے پیش نظر نشست خالی رکھنے کی پابندی کے خاتمے کا اعلان کردیا ۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے داخلی پروازوں میں اب کوئی نشست خالی نہیں رکھی جائے گی۔ محکمہ ہوا بازی کے اس فیصلے پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہونے جارہا ہے۔مملکت کے محکمہ ہوا بازی کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے اندرون ملک پروازوں میں طیارے کی کوئی نشست خالی نہیں رکھیں گے جبکہ مسافروں کی ویکسینیشن لازمی ہے۔
Published: undefined
محکمہ کے مطابق داخلی پروازوں سے سفر کرنے والے وہ افراد جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں یا ویکسین سے مستثنیٰ ہوں ان پر سفر کے دوران نشست چھوڑ کر بیٹھنے کی پابندی ختم ہوجائے گی۔
Published: undefined
سعودی محکمہ ہوا بازی کی متعلقہ ٹیم نے اس فیصلے کی منظوری دے دی اور کہا ہے کہ طیاروں کی تمام نشستیں استعمال کی جائیں، اس پابندی کا خاتمہ مسافروں کی دونوں خوراکیں لینے کی بنیاد پر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined