کورونا وبا کی صورتحال کے پیش نظر جہاں جاپان میں ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کی جا رہی ہےوہیں سعودی عرب نےہندوستان سمیت 20 ممالک کے مسافروں پر عارضی سفری پابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام کورونا وائرس کی عالمی وبا کی صورتحال کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
Published: undefined
سعودی حکام کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ہندوستان، پاکستان، برطانیہ، جرمنی، آرجنٹینا، سویڈن، فرانس، مصر، جاپان اور دیگر کچھ ملکوں کے مسافروں کے سعودی عرب داخلے پر عارضی پابندی رہے گی۔ واضح رہے ان ممالک سے آنے والے سعودی شہریوں اور سفارتکاروں کو 15 روز قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ پابندی تین فروری یعنی کل رات 9 بجے سے لاگو ہو گئی۔
Published: undefined
واضح رہے سعودی عرب سے واپس لانے کے لئے یہ ممالک اپنی پروازیں جاری رکھ سکتےہیں۔واضح رہے ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملوں میں مستقل کمی کا رجحان جاری ہے جس کی وجہ سے حکومت نے نافذپابندیوں میں کافی نرمیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: undefined
یوروپی ممالک میں کورونا کےنئےمعمالوں میں ابھی کمی نہیں دیکھی جا رہی ہے ۔ برطانیہ میں کورونا کے اس دوسرے دور میں پہلے دور سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔ امریکہ کی صورتحال بھی اس تعلق سےاچھی نہیں ہے۔برازیل میں نئے معاملوں میں کمی نہیں دیکھی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined