عرب ممالک

اسرائیل بھی خوش باقی بھی خوش ، سب کو فضائی حدود استعمال کرنے کی دی اجازت

فضائ حدود استعمال کرنے کی اجازت اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوارکرنے کی جانب سعودی عرب کا پہلا قدم ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب نے اسرائیل کی پروازوں کو متحدہ عرب امارات جانے کے لئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا یعنی خاموش اجازت تھی لیکن اس کی اس خاموشی باہر کی دنیا میں بہت شور ہو رہا تھا ۔ اس کا حل نکالنے کے لئے اب سعودی عرب نے تمام ممالک کے طیاروں کو متحدہ عرب امارات میں پہنچنے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

سعودی پریس ایجنسی نے بدھ کے روز حکومت کے اس فیصلے کی اطلاع دی ہے۔ دوروز پہلے ہی اسرائیل کی قومی فضائی کمپنی کے طیارے نے یو اے ای تک براہ راست پرواز کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کی تھیں۔

Published: undefined

تاہم سعودی عرب کاابھی بھی یہ کہنا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی پیروی نہیں کرے گا اور اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک سفارتی تعلقات استوار نہیں کرے گا جب تک وہ فلسطینیوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کوئی معاہدہ نہیں طے کر لیتا ہے لیکن فضائ حدود استعمال کرنے کی اجازت اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوارکرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔

Published: undefined

اسرائیل کی قومی فضائی کمپنی ایل آل کے مسافر طیارے نے سوموار کو تل ابیب سے اڑان بھری تھی اور وہ سعودی عرب کی فضائی حدود سے پرواز کرتا ہوا براہ راست ابو ظبی پہنچا تھا۔ اس طرح اس کا فاصلہ اور سفر کا دورانیہ کم ہوگیا تھا۔

Published: undefined

یو اے ای ،اسرائیل کے درمیان 13 اگست کو امن معاہدے کے اعلان کے بعد تل ابیب اور ابوظبی کے درمیان یہ پہلی براہِ راست پرواز تھی۔ اس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کوشنر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے امریکی ،اسرائیلی وفد نے سفر کیا تھا اور اس نے اماراتی حکام سے امن معاہدے سے متعلق امور پر بات چیت کی تھی۔

Published: undefined

دریں اثناء اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ سوموار کو اسرائیلی طیارے کی متحدہ عرب امارات کے لیے پہلی براہ راست پروازآخری نہیں ہوگی۔

Published: undefined

انھوں نے اعلان کیا ہے کہ اب اسرائیل سے دوسرے ممالک کے طیارے بھی ابوظبی اور دبئی کے لیے سعودی عرب کے راستے براہ راست پروازیں چلائیں گے۔ تاہم انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ پروازیں چلانے کا کوئی نظام الاوقات نہیں دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined