سعودی عرب کی حکومت نے مسجد نبوی کو زائرین اور نمازیوں کے لیے 8 شوال بہ روز اتوار سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے صدر عبدالرحمان السدیس نے ایک بیان میں کہا کہ آج اتوار سے مسجد نبوی کو نمازیوں کے لیے بہ تدریج کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی کو کھولنے کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کی وجہ سے سخت حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں گی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے مساجد اور عبادت گاہوں کو نماز کے لیے کھولنے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایک پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔ نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، روزانہ کی بنیاد پر مساجد کو سینیٹائز کیا جائے۔ نمازی اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں اور اپنے لیے گھر سے جائے نماز ساتھ لائیں۔
Published: undefined
حکومت کی جانب سے مساجد کے داخلی راستوں پر نمازیوں کے درجہ حرارت کے بارے میں جان کاری کے لیے عملہ تعینات ہوگا جو ہر آنے والے نمازی کا ٹمپریچر چیک کرے گا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں کرونا کی وبا کی وجہ سے 20 مارچ 2020ء کو مسجد حرام اور مسجد نبوی سمیت تمام مساجد کو عبادت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined