ریاض: انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے سعودی عرب میں کوڑے مانے کی سزا ختم کی جا رہی ہے۔ میڈیا ذرائع نے اعلیٰ سعودی عدالت کے دستاویز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ماہ رمضان میں ہی سپریم کورٹ کے جنرل کمیشن کے متعلقہ عزم کے تحت کوڑے مارنے کی سزا کو قید یا جرمانے یا دونوں میں بدل دیا جائے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سعودی عرب انسانی حقوق کی پامالیوں کو ختم کرنے کے لئے متعلقہ اصلاحات کا دائرہ وسیع تر کر رہا پے۔ یہ انقلابی تبدیلیاں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت کے مطابق اور ولی عہد محمد بن سلمان کی براہ راست نگرانی میں لائی جا رہی ہیں۔ سعودی عرب میں ابھی تک ایک سے زیادہ خطاؤں کی سزا میں خاطیوں کو کوڑے لگائے جاتے تھے۔ عدالتوں میں جج اپنے طور پر ہی اسلامی تعلیمات کے مطابق مجرمان کو سزا سنا دیا کرتے تھے۔
Published: undefined
انسانی حقوق کی پامالیوں پر نظر رکھنے والے اداروں نے ایسے کئی مقدمات پر اعتراض کیا تھا جن میں کسی کو ہراساں اور سرعام نشہ کرنے سمیت کئی جرائم میں مجرمان کو کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔سعودی حکومت کی تائید سے سرگرم عمل ہونے والے انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی) کے سربراہ عواد العواد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 'یہ اصلاح سعودی عرب کے انسانی حقوق کے ایجنڈے میں ایک یادگار قدم ثابت ہو گی۔ ملک میں حال ہی میں کئی اصلاحات کے قدم اٹھائے گئے ہیں۔
Published: undefined
انسانی حقوق واچ کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈم کوگلے نے اسے خوش آئند تبدیلی پر محمول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں غیر منصفانہ عدالتی نظام میں اصلاحات کی راہ اب پوری طرح ہموار ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined