الریاض: ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی شہر طائف میں گلاب کے پھول کھلنے کا موسم جوبن پر ہے جس سے صحراء کے بیچ میں ایک وسیع قطعہ گلابی رنگ میں رنگ گیا ہے۔ طائف کے ان گلابوں کو ماہ اپریل میں چن کر ان کا خوشبودار تیل نکالا جاتا ہے جس سے مسجد حرام کی فضاء اور کعبہ کو معطر کیا جاتا ہے۔
Published: 17 Apr 2021, 9:40 PM IST
طائف کےان باغات کا خوشبودار تیل حج اور عمرے کے لئے آنے والے زائرین میں بھی کافی مقبول ہے۔ پھولوں کے شہر کے طور پر جانے والے شہر طائف میں ایک اندازے کے مطابق 30 کروڑ پھول ہر سال کھلتے ہیں۔ طائف میں 800 سے زائد پھولوں کے باغات ہیں۔
Published: 17 Apr 2021, 9:40 PM IST
ان پھولوں کو ہاتھ سے چن کر گوداموں میں اکٹھا کیا جاتا ہے جس کے بعد انہیں پانی میں ابال کر چھان لیا جاتا ہے۔ طائف کے بن سلمان فارم کے مالک خلف الطویری کے مطابق "ہم گلابوں کو پانی میں ابالتے ہیں تاکہ ان کا رس اچھے طریقے سے نکالا جاسکے۔"
Published: 17 Apr 2021, 9:40 PM IST
ان کا مزید کہنا تھا کہ "ابالنے کے بعد 15 سے 30 منٹ تک اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے جس کے بعد چھاننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے جو کہ 8 گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔"
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: 17 Apr 2021, 9:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Apr 2021, 9:40 PM IST