مصری سیاح محمد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سائیکل پر 1700 کلومیٹر کا سفر 26 دن میں طے کر کے مکہ پہنچا تاہم اسے راستے میں ایک حیرت انگیز چیز کا سامنا ہوا۔
Published: undefined
عرب میڈیا اخبار 24 کے مطابق مصر کا شہری محمد جس نے گزشتہ ماہ قاہرہ سے سعودی عرب کے لیے سائیکل پر اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور 1700 کلومیٹر کا سفر 26 دن میں طے کرکے مکہ مکرمہ پہنچا اس کو راستے میں جن تجربات سے گزرنا پڑا وہ انتہائی سنسنی خیز رہے۔
Published: undefined
نوجوان سیاح نے بتایا کہ اس نے مصر سے سعودی عرب تک کا سفر تنہا سائیکل پر کیا تاہم اس دوران کچھ خطرناک اور غیر معمولی واقعات بھی پیش آئے۔محمد نے بتایا کہ سفر کے آغاز میں ایک وقت ایسا آیا کہ رات کے وقت اسے محسوس ہوا کہ سائیکل پر اس کے علاوہ کوئی اور بھی بیٹھا ہے، جس کی وجہ سے اس کی رفتار کم ہو گئی تھی۔
Published: undefined
مصری سیاح جو پیشے کے لحاظ سے انٹیریئر ڈیکوریٹر ہے اس نے اپنے سفر کا آغاز مصر کی مغربی کمشنری سے کیا جہاں سے وہ قاھرہ پہنچے اور بحری جہاز میں اردن کی بندرگاہ العقبہ پر اترے جہاں سے وہ تبوک آئے اور پھر تیما، خیبر سے گزرتے ہوئے مدینہ منورہ پہنچے اور وہاں چند دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ کے لیے عازم سفر ہوئے۔محمد نے راستے میں الجموم میں لوگوں کی غیر معمولی میزبانی کو سراہا اور کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وہ سائیکل پر ہی خیلجی ملک کا سفر کریں گے جو 4100 کلومیٹر طویل ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز