تہران: ایران نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دو ماہ کے اندر سفارتخانے اور مشنوں کو دوبارہ کھولنے کے معاہدے کی تعریف کی ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل (ایس این ایس سی) کے سکریٹری علی شمخانی نے جمعہ کے روز کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی سے علاقائی استحکام اور سلامتی میں بہتری آئے گی۔
Published: undefined
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایران، سعودی عرب اور چین کے درمیان سہ فریقی معاہدے پر دستخط کے بعد ایک مشترکہ بیان میں، شمخانی نے ایس ایس ایس سی سے منسلک ایک نیوز آؤٹ لیٹ نور نیوز کو بتایا، "غلط فہمیوں کو دور کرنے اور تہران-ریاض تعلقات میں مستقبل کے پیش نظر علاقائی ممالک اور مسلم دنیا کے درمیان یقینی طور پر علاقائی استحکام نیز سیکورٹی کی توسیع اور تعاون کا راستہ ہموار ہوگا۔ اس سے موجودہ چیلنجز کا انتظام ممکن ہو سکے گا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان واضح، شفاف، جامع اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری میں چین کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیلنجز سے نمٹنے، امن و استحکام کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہے۔
Published: undefined
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹوئٹ کیا کہ تہران اور ریاض کے درمیان معمول کے سفارتی تعلقات کی بحالی سے دونوں اطراف، خطے اور مسلم دنیا کو "خصوصی طاقت" ملے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined