الریاض: سعودی عرب میں جامعہ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کے ڈائریکٹر عبداللہ الخضیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج اتوار کے روز تمام عرب ممالک میں رمضان مبارک کے چاند کی رؤیت مشکل ہے۔انہوں نے باور کرایا کہ آج کا ہلال موجود نہیں ہو گا کیوں کہ یہ غروب آفتاب سے تقریبا آدھا گھنٹہ پہلے ہی غروب ہو چکا ہو گا۔
Published: undefined
الخضیری نے واضح کیا کہ پیر کے روز رؤیتِ ہلال ہو سکے گی۔ البتہ پیر کے روز رؤیت نہ ہونے کی صورت میں شعبان کے تیس روز پورے کیے جائیں گے۔ جامعہ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائنسی حساب سے مؤرخہ 12 اپریل 2021ء بروز پیر مکہ مکرمہ میں غروب آفتاب شام 6:38 پر ہو گا اور غروبِ ہلال 7:01 پر ہو گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined