نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کے دورہ قطر کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک عہدیدار کی طرف سے پیغمبر اسلام کے بارے میں کئے گئے متنازعہ تبصرے پرقطر کی وزارت خارجہ نے ہندوستانی سفیر دیپک متل کو طلب کیا۔
Published: undefined
قطر کی وزارت خارجہ نے ہندوستانی سفیر دیپک متل کو طلب کیا اور ایک سرکاری خط حوالے کیا۔ خط میں ہندوستان میں حکمراں جماعت کے ایک کارکن کی طرف سے پیغمبر اسلام اور اسلام کے خلاف کیے گئے متنازعہ ریمارکس کی مذمت کی گئی۔ مسٹر متل نے کہا کہ یہ ٹویٹس کسی بھی طرح سے حکومت ہند کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔
Published: undefined
قطر نے ہندوستان میں حکمراں جماعت کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں ان سرگرمیوں کے لیے پارٹی عہدیداروں کی معطلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ قطر ہندوستانی حکومت سے عوامی معافی اور ان تبصروں کی فوری مذمت کی توقع کر رہا ہے۔
Published: undefined
قطر ایم اوایف اے کے ذریعہ جاری بیان کے تعلق سے ایک میڈیا سے ہندوستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ دفتر خارجہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ہندوستان میں افراد کی جانب سے مذہبی شخصیت کو بدنام کرنے والی کچھ قابل اعتراض ٹویٹس پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
Published: undefined
دریں اثنا، دہلی بی جے پی میڈیا سیل کے سربراہ نوین کمار جندل کے پیغمبر محمد کے خلاف ٹویٹ سےعرب دنیا میں عدم اطمینان کی صورت حال پیداہوگئی اورہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر پر ٹرینڈ کررہے ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز