عرب ممالک

غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے لاکھوں اسرائیلی جمع ہوئے

مظاہرین نے ایک بار پھر غزہ پٹی سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری معاہدے کا مطالبہ کیا اور اسرائیلی حکومت کو درجنوں افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیلی شہر تل ابیب اور دیگر شہروں میں غزہ پٹی سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری معاہدے کے تعلق سے سرکار مخالف ریلیوں میں تقریباً پانچ لاکھ شہری سڑکوں پر اترے۔ ان یرغمالیوں کو فلسطینی بنیاد پرستوں نے ٹھیک 11 ماہ قبل یرغمال بنالیا تھا۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق، تل ابیب میں سب سے بڑی ریلی کے منتظمین نے پانچ لاکھ کارکنوں کی شرکت کا دعویٰ کیا ہے۔ مظاہرین نے ایک بار پھر غزہ پٹی سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری معاہدے کا مطالبہ کیا اور اسرائیلی حکومت کو درجنوں افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

Published: undefined

تل ابیب کے وسط میں سرکاری عمارت کے احاطے کے قریب نکالی جارہی یہ سب سے بڑی ریلی ایک ہفتہ وار پروگرام بن گئی ہے۔ خاص طور پر وزارت دفاع کا ہیڈ کوارٹر یہاں کے قریب ہی واقع ہے۔ ایمبولینس ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات ہے۔ جو شہر کے وسط میں ٹریفک کو روک رہی ہے اور ممکنہ فسادات کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے اور پڑوسی شاہراہوں کو بلاک کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined