عرب ممالک

مسجد نبوی میں ماہ صیام کے دوران نماز تراویح کی ادائیگی کے لیے پلان تیار

الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ نے ‘ماہ صیام برائے سال 1442ھ’ کے لیے مسجد نبوی میں نماز ترویح کی بحالی کی خاطر ‘مسجد نبوی پریذی ڈینسی ایجنسی’ کا پلان منظور کیا ہے

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

ریاض: الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کل جمرات کے روز 'ماہ صیام برائے سال 1442ھ' کے لیے مسجد نبوی میں نماز ترویح کی بحالی کی خاطر 'مسجد نبوی پریذی ڈینسی ایجنسی' کا پلان منظور کیا ہے۔

Published: 19 Mar 2021, 11:11 AM IST

مسجد نبوی میں نماز تراویح کے پلان کی منظوری کے موقعے پر الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کرونا وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر پرسختی کے ساتھ عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مسجد نبوی میں عبادت ، نماز اور زائرین کی آمدو رفت کو بحال کیا جا سکے اور وبا کو شکست دینے کی کامیابیوں سے ثمرات سے حقیقی معنوں میں فائدہ اٹھایا جاسکے۔

Published: 19 Mar 2021, 11:11 AM IST

ماہ صیام کے لیے مسجد نبوی میں عبادت کے خصوصی پلان میں رمضان معلوماتی پروگرام، خصوصیات ، پیشرفت ، پروگرام ، اہداف ، متبادل ، ہنگامی صورتحال اور رمضان کے مہینے اور عید الفطر تک کرائسز سیل کا قیام بھی شامل ہے۔

مسجد نبوی میں نماز تراویح اور رمضان کے پروگرامات کو موجودہ کرونا وبائی صورت حال اور محکمہ صحت کی وضع کردہ ہدایات کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے۔ مسجد میں زائرین کی نقل وحرکت، مجمع، با جماعت نمازوں کے طریقہ کارکو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

Published: 19 Mar 2021, 11:11 AM IST

کرونا وبا کے پیش نظر مسجد نبوی میں 45000 نمازیوں کی با جماعت نماز کی اجازت دی گئی ہے۔ مسجد کے مغربی حصے میں 15000 نمازیوں کو داخل ہونے جب کہ ماہ صیام میں مجموعی طور پر ایک ہی وقت میں 60 ہزار نمازیوں کو مسجد نبوی میں‌نماز کی ادائی کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ کرونا وبا سے قبل مسجد نبوی میں ایک ہی وقت میں تین لاکھ 50 ہزار افراد کو با جماعت نماز کی ادائی کی اجازت تھی اور مغربی حصے میں 96 ہزار افراد با جماعت نماز ادا کرتے تھے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: 19 Mar 2021, 11:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Mar 2021, 11:11 AM IST