مکہ۔ : سعودی عرب کے مکہ میں اس ہفتہ حج میں شرکت کرنے والے 20لاکھ عازمین حج نے آخری نماز اور رسم کی ادائیگی کے بعد آج واپسی شروع کردی۔ سعودی عرب کے سینئر حکام نے بتایا کہ اس سے پہلے ہر برس حج کے دوران بھگدڑ ، آگ لگنے اور دیگر واقعات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اس مرتبہ حج کے دوران ایسا کوئی ناخوشگوارو اقعہ پیش نہیں ہوا جو کافی راحت کی بات ہے۔ مکہ صوبہ کے گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے صدر شہزادہ خالد الفیصل نے کہاکہ اس برس کا حج اپنے آپ میں کافی کامیاب ہے کیونکہ کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے مکہ کے مشرق میں نامہ نگاروں سے کہاکہ جن بھائیوں نے اس مقدس حج میں حصہ لیا وہ ان تمام کے شکرگزار ہیں کہ ان تمام کے تعاون سے یہ حج بغیر کسی رکا وٹ کے مکمل ہوگیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined