سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں جمعہ کے روز قائدین اور نمازیوں نے عید الفطر کا آغاز نماز ادا کرکے کیا۔ رہنماؤں نے مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے ) نے رپورٹ کیا کہ سعودی عرب کے مسلمانوں نے جمعہ کی صبح عید الفطر کی نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے لیے پورے سعودی عرب میں مساجد پوری طرح سے تیار تھیں اور کھلے میدانوں میں بھی نمازادا کرنے کا انتظام تھا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے کھلے میدانوں میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی۔
Published: undefined
ڈاکٹر شیخ سلطان بھی محمد القاسمی شارجہ میں البدیع مصلی میں نماز عید الفطرادا کر رہے ہیں
سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد عیدالفطر کا پہلا دن جمعہ کو شروع ہوا۔ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین، یمن، سوڈان، اردن اور مصر نے بھی آج جمعہ کے روز عید الفطر کا پہلا دن منایا ہے۔
سعودی رائل کورٹ کے مشیر اور مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حامد نے جمعہ کے روز مسجد حرام میں نماز عید کی امامت کی۔ ایس پی اے نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں بڑی تعداد نے عیدالفطر کی نماز ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارک پیش کی۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عید کی نماز امام شیخ ڈاکٹر عبدالباری الثبیتی نے پڑھائی ۔
متحدہ عرب امارات میں قائدین نے بھی عید الفطر کا استقبال نماز ادا کرکے کیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ڈبلیو اے ایم‘‘ کے مطابق سپریم کونسل کے رکن اور فجیرہ کے حکمران شیخ حمد بن محمد الشرقی نے جمعہ کی صبح فُجیرہ کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔
Published: undefined
شیخ سعود بن صقر القاسمی خزام میں نماز عید الفطر ادا کرتے ہوئے
رأس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسمی، ام القوین کے حکمران شیخ سعود بن راشد المعلا اور سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے بھی مختلف مساجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔
سعودی عرب میں عید الفطر کے حوالے سے چار چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ پہلی چھٹی آج جمعہ کو ہے۔ متحدہ عرب امارات میں وفاقی اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات 20 اپریل سے شروع ہوئی ہیں۔ یہ چھٹیاں 23 اپریل تک جاری رہیں گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز