فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے پیر کے روزکہا ہے کہ اسرائیل نے الشفاء ہسپتال کو ’’غزہ پر اپنے کنٹرول کا عنوان ‘‘بنا دیا ہے۔
Published: undefined
اشتیہ نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل الشفاء ہسپتال کے ساتھ "غزہ کا دارالحکومت ہے اور اس کے سقوط کا مطلب غزہ کا سقوط ہے۔ یہ صرف زخمیوں، بیماروں، ڈاکٹروں اور طبی عملے کو قتل کرنے کا بھونڈا جواز ہے"۔
Published: undefined
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں پر بمباری، ان کی بجلی کاٹنا، اور ایندھن کو ان تک پہنچنے سے روکنا بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک جنگی جرم ہے، جو بھی اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتا ہے وہ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم میں برابر کا مجرم ہے۔
Published: undefined
محمد اشتیہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ غزہ کی پٹی میں جنگ زدہ شہریوں تک امداد پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ ہے کہ وہ فنڈز جاری کرے جو اسرائیل روک رہا ہے۔
Published: undefined
فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے ملک کے حکام نے قبرص اور غزہ کی پٹی کے درمیان انسانی بنیادوں پر سمندری گذرگاہ کھولنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اشتیہ نے کہا کہ "ہم غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور انہیں صرف رفح کراسنگ تک محدود نہیں رکھتے۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined