عرب ممالک

اسرائیل حماس جنگ کو ایک سال مکمل، کیا نیتن یاہو ایران اور لبنان میں الجھ گئے ہیں؟

آج 7 اکتوبر 2024 کو اسرائیل اور حماس کی جنگ کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ ان 365 دنوں میں ہزاروں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل جو مغربی ممالک کی جانب مدد کے لئے دیکھ رہا ہے اس پر سب سے بڑا حملہ 7 اکتوبر 2023 کو ہوا تھا جس کو آج ایک سال ہو گیا ہے۔ یہ حملہ فلسطینی  تنظیم حماس کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں صرف ایک دن میں 1200 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 251 افراد کو حماس کے جنگجوؤں نے یرغمال بنایا تھا۔ فلسطینی  گروپ حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو صبح 6:30 بجے کے قریب جنوبی اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر کیے۔ اس کے بعد حماس کے سینکڑوں جنگجو اسرائیل میں داخل ہوئے۔ لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ یہ وہ دن تھا جب پورا ملک ایک  مذہبی تہوار منا رہا تھا۔ حماس نے اس حملے کو فلڈ آف الاقصیٰ کا نام دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے اس حملے سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے خلاف پورے اسرائیل میں سیاسی ماحول اچھا نہیں تھا  اور ان کے خلاف بڑے  پیمانے پر احتجاج ہو رہے تھے۔ ایسے میں اسرائیل کے تعلق سے یہ کہنا کہ اس کو  حماس کے ذریعہ کئے گئے حملوں کا علم نہیں تھا اس پر لوگوں  نے کم ہی یقین کیا ۔ بہرحال آج ان حملوں کو پورا ایک سال ہو گیا ہے اور اس دوران اسرائیل کے  نئےدشمنوں کی بھی اس جنگ میں شمولیت ہو گئی ہے۔

Published: undefined

اسرائیل نے 8 اکتوبر کو حماس کے حملے کا جواب دیتے ہوئے فضائی حملہ کیا۔ اسرائیل نے آپریشن سورڈز آف آئرن شروع کیا اور غزہ کا مکمل محاصرہ شروع کر دیا اور غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں رہنے والے تقریباً 15 لاکھ لوگوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا۔

Published: undefined

اس کے نتائج ایک سال بعد بھی نظر آرہے ہیں جب غزہ کے لوگ پانی، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کی شدید قلت کا شکار ہیں۔ اگر ہم صرف غزہ کی بات کریں تو وہاں کی تقریباً 70 فیصد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس حملے میں اب تک 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 16,765 بچے ہیں۔ تقریباً 98 ہزار لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ 10 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ دوسری جانب اس جنگ میں اب تک 1,139 اسرائیلی ہلاک اور 8,730 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اس حملے میں 125 صحافی بھی مارے گئے ہیں۔

Published: undefined

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے کے باعث غزہ کی پٹی میں اب تک 80 فیصد تجارتی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ 87 فیصد سکولوں کی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ غزہ کی پٹی میں 144,000 سے 175,000 عمارتوں کو نقصان پہنچا یا تباہ ہوا ہے۔ 36 میں سے صرف 17 ہسپتال کام کر رہے ہیں۔ سڑکوں کا 68 فیصد نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے اور کھیتی کے لیے موزوں 68 فیصد زمین بنجر ہو چکی ہے۔معاشی نقصان کی بات کریں تو غزہ کی جی ڈی پی میں 81 فیصد کمی آئی ہے۔ 2.01 لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ تقریباً 20 لاکھ لوگ بے گھر ہیں۔ 85 ہزار فلسطینی مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

نیتن یاہو نے اس ایک سال کے دورن حزب اللہ ، ہوثی اور ایرانی حکومت سے بھی لڑائی مول لے لی ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد نیتن یاہو کی مقبولیت میں ضرور اضافہ ہو ا ہے لیکن ایران کی جانب سے حملوں نے ایک نیا محاذ کھول دیا ہے ۔ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے پر اسرائیل آج بھی مغربی ممالک کی جانب مدد کے لئے دیکھ رہا ہے اور اتنے فلسطینوں کی ہلاکت کے باوجود اسرائیل اپنے تمام یرغمالی نہیں رہا کروا پایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined