عرب ممالک

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں ایک تہائی بچّے شامل

فلسطینی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے فلسطینی علاقوں پر حملوں میں سات ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ کی ایک تصویر
غزہ کی ایک تصویر ٓآئی اے این ایس

اسرائیل کی بربریت بدستور جاری ہے اور اس کے مستقل جاری فضائی حملوں میں دو سو زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں معصوم بچے ہیں ۔فلسطینی وزیرصحت مائی الکیلا نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں ایک تہائی بچّے ہیں۔

Published: 18 May 2021, 7:11 AM IST

العربیہ ڈاٹ نیٹ پرشائع خبر کے مطابق فلسطینی وزیرصحت نے پیر کے روز العربیہ ٹی وی کو بتایا ہے کہ ’’اسرائیلی فوج کے فلسطینی علاقوں پر حملوں میں سات ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ ’’فی الوقت اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی حقیقی تعداد کا تعیّن کرنا مشکل ہے۔‘‘

Published: 18 May 2021, 7:11 AM IST

انھوں نے کہا کہ ’’اس وقت ہم ایک ایسی صورت حال سے دوچار ہیں کہ اس کا کسی ہنگامی صورت حال سے بھی کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔اسرائیل کے غزہ اور غربِ اردن پر مسلسل حملوں کے بعد فلسطینی بچوں کو فوری نفسیاتی مشاورت و رہ نمائی کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: 18 May 2021, 7:11 AM IST

اسرائیل نے گذشتہ پیر سے غزہ اور غرب اردن کے علاقوں پر سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔ان میں 220 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔العربیہ کے نمایندے نے بتایا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے اوروہ عام فلسطینیوں کے مکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Published: 18 May 2021, 7:11 AM IST

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے گذشتہ سوموار سے جاری فضائی حملوں میں صرف غزہ میں 200 افراد شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔شہر میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کوہٹایا جارہا ہے اور اس کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔اس کے پیش نظر امدادی کارکنان کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

Published: 18 May 2021, 7:11 AM IST

وزیرصحت مائی الکیلا کا کہنا ہے کہ غزہ شہر میں زخمیوں کے لیے علاج معالجے کی دستیاب سہولتیں کم پڑتی جارہی ہیں اور ہم وہاں امدادی ٹیموں کی تعداد میں اضافے پر غور کررہے ہیں۔

Published: 18 May 2021, 7:11 AM IST

قبل ازیں لندن میں قائم حقوق اطفال کے لیے کام کرنے والی غیرسرکاری بین الاقوامی تنظیم ’سیوداچلڈرن‘ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے جاری تباہ کن فضائی حملوں میں ہر گھنٹے میں تین بچے زخمی ہورہے ہیں۔اس نے اتوار کو ایک بیان میں بتایاکہ’’غزہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ان میں 366 بچّے شامل ہیں۔اس کا یہ مطلب ہے کہ غزہ میں 14 مئی کو اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے ہر گھنٹے میں تین بچّے زخمی ہورہے ہیں۔‘‘

Published: 18 May 2021, 7:11 AM IST

سیو دا چلڈرن نے غزہ کی پٹی میں فوری طور پر تشدد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 58 فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں۔

Published: 18 May 2021, 7:11 AM IST

تنظیم کے غزہ میں کنٹری ڈائریکٹر جیسن لی کا کہنا ہے کہ ’’غزہ میں گذشتہ ایک ہفتے میں قریباً 60 بچے شہید ہوچکے ہیں۔بین الاقوامی برادری کے (جنگ روکنے کے لیے) کسی اقدام سے قبل اور کتنے خاندانوں کو اپنے پیاروں سے محروم ہونا پڑے گا؟فضائی حملوں میں اپنے گھروں کی تباہی سے بے گھرہونے والے بچّے کہاں جائیں؟‘‘

Published: 18 May 2021, 7:11 AM IST

سیودا چلڈرن کے مطابق اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں شہر میں برقی رو اور ایندھن کی بہم رسانی کا نظام بُری طرح متاثر ہوا ہے۔شہرکے بیشترعلاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہوچکی ہے۔اس کے پیش نظر اسپتالوں میں بھی بہت جلد برقی رو منقطع ہوسکتی ہے۔

Published: 18 May 2021, 7:11 AM IST

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کے حالیہ تباہ کن فضائی حملوں سے غزہ کا بیشتر شہری ڈھانچا تباہ ہوچکا ہے اور اس کے قریباًچارلاکھ 80 ہزار مکینوں کو پینے یا عام استعمال کے لیے پانی دستیاب نہیں یا بہت کم مقدار میں دستیاب ہے۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ )

Published: 18 May 2021, 7:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 May 2021, 7:11 AM IST