عرب ممالک

حزب اللہ کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز کی بمباری میں ایک اسرائیلی بحریہ کا فوجی ہلاک

واضح رہے لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر یہ فوجی کشیدگی گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے اس انتباہ کے بعد سامنے آئی ہے کہ آنے والا ہفتہ خطرناک ہو گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے درمیان رام اللہ سیٹلمنٹ کونسل کے سربراہ نے ایک اسرائیلی بحریہ کے فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یہ ہلاکت حزب اللہ کی جانب سے گن بوٹ پر حملہ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز ملک کے شمال میں لبنانی حزب اللہ کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز کی بمباری کے بعد ایک میرین کے ہلاک اور دو کے زخمی کرنے کا اعلان کیا۔

Published: undefined

فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کے 914 ویں فلیٹ سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ سپاہی ڈیوڈ موشے بن شتریت شمالی اسرائیل میں لڑائی کے دوران مارا گیا۔ مزید دو فوجی زخمی ہوگئے۔ فوج نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Published: undefined

دریں اثنا اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں حزب اللہ کو اسرائیل میں نہاریہ بستی کے قریب ایک بحری ہدف پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ حزب اللہ کے حملے میں اتوار کی صبح بستی میں بحریہ کے ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 5 فوجی زخمی ہونے کا کہا گیا۔

Published: undefined

واضح رہے دونوں ملکوں کی سرحد پر یہ فوجی کشیدگی گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے اس انتباہ کے بعد سامنے آئی ہے کہ آنے والا ہفتہ خطرناک ہو گا۔ خاص طور پر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات میں ناکامی کے بعد کشیدگی بڑھنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined