اسرائیل کے شہر بیئرشیوا میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک اسرائیلی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر اتوار کے روز جنوبی اسرائیل میں پیش آیا ہے۔اسرائیلی طبی عملے کے مطابق اب تک ایک 25 سالہ خاتون کو مردہ حالت میں اس علاقے سے لے جایا جا چکا ہے۔ جبکہ 10 مزید افراد جو زخمی ہوئے ہیں انہیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ یہ بات اسرائیل کے ایمرجنسی سروسز کے شعبے 'میگن ڈیورڈ ایڈوم' کی طرف سے بتائی گئی ہے۔
Published: undefined
پولیس نے کہا ہے کہ اس واقعے کو ہم ایک حملے کے طور پر سمجھتے ہیں اور یہ اسرائیل دشمنوں کی طرف سے دہشت گردی کی گئی ہے۔خیال رہے اسرائیل کے اپنے حکام کے مطابق وہ اس وقت سات محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے۔ جبکہ اس کی کھلی جنگ غزہ کے علاوہ لبنان میں جاری ہے اور وہ دونوں جگہوں پر اب تک ہزاروں شہریوں کو ہلاک کر چکا ہے۔
Published: undefined
اتوار کے روز کیا جانے والا فائرنگ حملہ ایک ہفتہ کے وقفے کے بعد سامنے آیا ہے۔ جب حماس نے ایک ہفتہ پہلے اسرائیل کے بڑے تجارتی مرکز اور تجارتی شہر میں فائرنگ کر کے 7 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
سات اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیل کو سب سے بڑے حملے کا سامنا 30 ستمبر کو منگل کے روز کرنا پڑا جب ایران نے 200 کی تعداد میں بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے تھے اور لاکھوں اسرائیلیوں کو زیر زمین پناہ گاہوں میں چھپنا پڑا تھا۔
Published: undefined
اس دوران اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کو بھی کئی گھنٹوں تک پناہ گاہوں میں چھپنا پڑا تھا۔ تاہم اسرائیل کو ایرانی حملے سے بچانے کے لیے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے جہازوں نے مدد کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined