غزہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر خان یونس میں واقع الناصر اسپتال کے اسرائیلی محاصرے کے دوران 150 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ہفتے کے روز کہا کہ "مرنے والوں کو اسپتال کے صحن میں دفن کرنے پر مجبور کیا گیا"۔ انہوں نے کہا کہ الناصرہسپتال کے مردہ خانے میں اب بھی 30 نامعلوم لاشیں پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا، "الناصرہسپتال کو خون کے یونٹس کی سنگین اور خطرناک کمی کا سامنا ہے اور بے ہوش کرنے سے معلق بہت سی ادویات ختم ہو چکی ہیں۔"
Published: undefined
القدرہ نے کہا کہ ایندھن کی قلت کی وجہ سے ہسپتال کے جنریٹرز چار دنوں کے اندر بند کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی ڈرون حملوں سے نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے کئی عمارتوں میں پانی کا اخراج ہو رہا ہے۔
Published: undefined
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے خان یونس میں دو اہم اسپتالوں کے قریب شدید فضائی حملے کیے۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے سے خان یونس کے الامل اسپتال کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور الناصر اسپتال کے سربراہ آرتھوپیڈک سرجری ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر بسام کو اغوا کرلیا ہے۔
Published: undefined
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سب سے بڑے طبی مرکز الناصر اسپتال اور الامال ہسپتال کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی جہاں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق ایک شخص مارا گیا۔ دوسری جانب حماس نے قابض اسرائیلی فوجیوں کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے کئی ٹینکوں کو تباہ کردیا، زمینی کارروائی کے دوران حماس سے جھڑپوں میں اسرائیل کے اب تک 210 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ زمینی کارروائیوں میں 11 مسلح افراد مارے گئے ہیں جو فوجیوں کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 26 ہزار 257 افراد مارے گئے اور 64 ہزار 797 زخمی ہو چکے ہیں، 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 139 ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد آج عرب لیگ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر متفقہ موقف تشکیل دیا جائے گا جبکہ غزہ کی صورت سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بدھ کو ہوگا ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز