عرب ممالک

حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد بڑھ کر 212 ہوئی

اخبار کے مطابق تنازعہ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں کل ملاکر 727 مطلوب فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

فلسطینی تحریک اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کو یقینی بنانے کے لیے متعدد ممالک کی کوششوں کے باوجود غزہ کی پٹی میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد ایک بار پھر بڑھ کر 212 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

آئی ڈی ایف کے ترجمان ڈینیل ہاگاری نے اتوار کو یہ اطلاع دی ہفتے کے روز دو امریکی شہریوں (جن کے پاس اسرائیلی شہریت بھی ہے) کی رہائی کے بعد تصدیق شدہ یرغمالیوں کی تعداد 210 تھی۔مسٹر ہگاری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا "اب تک، ہم نے 212 مغوی افراد اور 307 ہلاک ہونے والے آئی ڈی ایف فوجیوں کے کنبوں کو مطلع کیا ہے،" ۔

Published: undefined

ٹائمز آف اسرائیل اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ مغربی کنارے میں حماس کے 27 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق تنازعہ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں کل ملاکر 727 مطلوب فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں 480 سے زائد ایسے افراد بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر حماس سے وابستہ ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف حیران کن طور پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملہ کیا اور سرحد کی خلاف ورزی کی۔ ہمسایہ اسرائیلی کمیونٹیز کے لوگوں کو قتل اور یرغمال بنا لیا گیا۔ اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے اور 20 لاکھ سے زیادہ آبادی والے غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی منقطع کر دی گئی۔

Published: undefined

بعد ازاں انسانی امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لئے ناکہ بندی میں نرمی کر دی گئی۔  جب تنازعہ بڑھتا گیا تو دونوں فریقوں کے ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined