عرب ممالک

اب قربانی اور گوشت کی تقسیم بھی ’اسمارٹ ایپ‘ کے ذریعے ممکن!

دبئی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے عید الاضحیٰ کے موقع پر لوگوں کو گھر بیٹھے قربانی کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لیے ایپ تیار کرائی ہے۔ ایپ کا بنیادی مقصد کورونا کی نئی لہر کے پھیلاؤ کو روکنا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

دبئی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے عید الاضحیٰ کے موقع پر لوگوں کو گھر بیٹھے قربانی کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لیے ایپ تیار کرائی ہے۔ ایپ کا بنیادی مقصد کورونا کی نئی لہر کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے معمول یہ رہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کرنے والے لوگ مذبح آتے ہیں۔ وہیں ویٹرنری ڈاکٹر بلائے جاتے ہیں، جو جانوروں کی صحت کے بارے میں رائے پیش کرتے ہیں اور صحت مند ہونے پر جانور کی قربانی کا عمل مکمل کر لیا جاتا ہے۔ بعد ازاں قربانی کے گوشت کے تین حصے کر کے ایک حصہ اپنے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے جبکہ دو حصوں کو بالترتیب عزیز و اقارب اور غریبوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

Published: undefined

رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ہجوم کا حصہ بننے سے عوام کو بچانے کے لیے دبئی کے حکام عوام پر زور دے رہے ہیں کہ وہ قربانی کے ذمہ داریوں کے لیے اسمارٹ ایپ کا استعمال کریں۔ اسی ایپ کے ذریعے پسند کے جانور کی خریداری سے لے کر ذبح کرنے تک اور بعد ازاں گوشت کی تقسیم تک کے سب مراحل ممکن ہو جائیں گے۔

خاصوصی طور پر تیار کی گئی ایپ کے ذریعے امارات کا کوئی رہائشی مذبح کو آرڈر کر سکتا ہے کہ اس کے جانور کی قربانی کر کے گوشت کی تین حصوں میں تقسیم کر دی جائے۔ اس طرح کی ایپس کا مسلم دنیا میں ماضی میں زیادہ استعمال نہیں رہا ہے۔

Published: undefined

دبئی میں صحت عامہ کے ڈائریکٹر علی الحامدی نے اس تیار کی گئی اسمارٹ ایپ کے بارے میں بتایا کہ ’’ایک سے دو گھنٹوں کے دوران قربانی کے گوشت کی تقسیم تک ممکن ہو جائے گی اور لوگوں کا وقت بھی بچے گا۔‘‘ علی الحامدی کے مطابق کورونا کی وجہ سے گذشتہ دو برسوں کے دروان لوگوں میں اس طرح کی ایپس مقبول ہو رہی ہے لیکن چونکہ کورونا ابھی موجود ہے اس لیے اس ایپ کی اہمیت عید الاضحیٰ پر مزید بڑھ گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

اسمارٹ ایپ کے ایک انچارج فائز البدر نے کہا صارفین ایپ کے ذریعے قربانی کے جانور کی قسم، عمر اور گوشت کی ڈلیوری سے متعلق سارے کام آن لائن کر سکتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں فریج والی وین میں گوشت ان کی ہدایت کے مطابق جہاں کہیں گے پہنچا دیا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined