عرب ممالک

رمضان پرمٹ کے بغیر عمرہ پر روانہ ہونے والوں کو دس ہزار ریال جرمانہ کی سزا

وزارت داخلہ نے سعودی اور غیر ملکیوں شہریوں سے پر اپیل کی ہے کہ جو لوگ عمرہ کرنا چاہتے ہوں یا نماز کے لیے المسجد الحرام جانے کے خواہش مند ہوں وہ جانے سے قبل اجازت نامہ ضرور حاصل کر لیں-

فائل تصویر آئی اےاین ایس 
فائل تصویر آئی اےاین ایس  

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ عمرے کے لیے اجازت نامے کے بغیر حرم شریف جانے والے پر دس ہزار ریال جرمانہ ہو گا- دوسری جانب وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہےکہ سدایا کے تعاون سے اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے نئے ایڈیشن جاری کردیے ہیں -

Published: undefined

وزارت داخلہ کے عہدیدار نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ المسجد الحرام، اس کے صحنوں، مطاف اور صفا ومروہ کے درمیان سعی سمیت تمام مقامات پر کرونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حد سے زیادہ رش کو کنٹرول کرنے کی خاطر لگائی گئی پابندیوں کو مؤثر بنانے کے لیے یہ طے کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اگر کوئی شخص رمضان المبارک کے دوران اجازت نامہ حاصل کیے بغیر عمرہ کرنے کے لیے جائے گا تو اسے دس ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا جبکہ المسجد الحرام میں اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا- جرمانے کرونا وبا کے خاتمے کے اعلان تک برقرار رہیں گے-

Published: undefined

وزارت داخلہ نے سعودی اور غیر ملکیوں شہریوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ جو لوگ عمرہ کرنا چاہتے ہوں یا نماز کے لیے المسجد الحرام جانے کے خواہش مند ہوں وہ جانے سے قبل اجازت نامہ ضرور حاصل کر لیں-

Published: undefined

وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ سیکیورٹی اہلکار تمام شاہراہوں، چیک پوسٹوں اور حرم شریف جانے والے راستوں پر اجازت نامے چیک کریں گے اور مقررہ نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حرم شریف جانے سے روکیں گے-

Published: undefined

خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے سدایا کے تعاون سے اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے نئے ایڈیشن جاری کردیے ہیں- سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی رمضان کے دوران عمرہ، زیارت اور نماز کے اجازت نامے ان کے ذریعے ہی حاصل کر سکیں گے جبکہ توکلنا ایپ پر اجازت نامے دیکھے جا سکیں گے- (بشکریہ العربیہ ڈاٹنیٹ )

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined