عرب ممالک

غزہ میں اقوام متحدہ کے تربیتی مرکز پر حملے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق

لوگوں نے بہت سے مرنے والوں اور زخمیوں کو مرکز کے اندر سے باہر منتقل کیا کیونکہ آگ عمارت کے بڑے حصے میں پھیل چکی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں واقع اقوام متحدہ کے تربیتی مرکز پر بدھ کے روز حملہ کیا گیا اور اسے آگ لگا دی گئی، جس میں کم از کم نو افراد جاں بحق ہو گئے۔غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ دو ٹینکوں کے گولےعمارت سے ٹکرا ئے جس میں 800 افراد پناہ گزین تھے، جس میں کم از کم نو افراد جاں بحق ہوگئے اور 75 دیگر زخمی ہوگئے ۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ UNRWA اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی امدادی ٹیمیں مرکز تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ عینی شاہدین کے حوالے سے ژنہوا نے بتایا کہ خان یونس کے مغربی علاقوں پر اسرائیلی بمباری سے تربیتی مرکز میں بڑی آگ بھڑک اٹھی۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے بہت سے مرنے والوں اور زخمیوں کو مرکز کے اندر سے باہر منتقل کیا کیونکہ آگ عمارت کے بڑے حصے میں پھیل چکی تھی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کے محاصرے کی وجہ سے ایمبولینس اور طبی ٹیمیں جلنے والے مرکز تک نہیں پہنچ سکیں۔

Published: undefined

فلسطینی وزارت خارجہ نے مرکز پر گولہ باری کی مذمت کی اور اس حملے کو اسرائیل کی جانب سے UNRWA کے اداروں، تنصیبات، عملہ، اسکولوں، پناہ گاہوں اور آلات کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کا مورد الزام ٹھہرایا۔

Published: undefined

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، اسرائیلی فوج نے 24 حملوں میں 210 فلسطینیوں کو شہید اور 386 دیگر کو زخمی کیا، جس سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی کل تعداد بالترتیب 25,700 اور 63,740 ہو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined