لبنان میں فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان احمد عبدالہادی نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات کے پہلے مرحلے میں کوئی پیش رفت نہیں دیکھی گئی۔جمعرات اور جمعہ کو دوحہ میں مذاکرات کئے گئے جس میں ایک اسرائیلی وفد نے شرکت کی جس میں انٹیلی جنس چیف ڈیوڈ بارنیا، جنرل سیکیورٹی ایجنسی (شن بیٹ) کے سربراہ رونن بار اور اسرائیلی فوج میں قیدیوں کے معاملے کے کوآرڈینیٹر نیتزان ایلون شامل تھے۔
Published: undefined
وائٹ ہاؤس نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی بریٹ میک گرک کو شرکت کے لیے بھیجا تھا۔ قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی اور مصری جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ عباس کامل نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔ حماس نے مذاکرات میں شرکت نہیں کی پھر بھی کہا جارہا ہے کہ مذاکرات میں مثبت اشارے سامنے آئے ہیں۔
Published: undefined
ثالثوں نے اعلان کیا ہے کہ باقی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اگلے ہفتے قاہرہ میں ایک نیا دور منعقد کیا جائے گا۔ ثالثوں نے بتایا ہے کہ امریکی فریق نے خلا کو پُرکرنے کے لیے ایک عبوری تجویز پیش کی ہے اور اس پر حماس کے جواب کا انتظار ہے۔ یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خدشات کے ماحول کے درمیان ہوئے ہیں۔ خاص طور پر 31 جولائی کو تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اس سے چند گھنٹے قبل لبنان میں حزب اللہ کمانڈر فواد شکری کے قتل کے بعد کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
Published: undefined
ایکسیوس نیوز پورٹل نے ہفتے کے روز اس معاملے سے واقف حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا مقصد اگلے ہفتے کے آخر تک غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے اور ایران اور لبنانی تحریک حزب اللہ کو اسرائیل پر حملے سے روکنے کی کوشش کرناہے۔
Published: undefined
ْایک طرف سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی باتیں ہیں اور دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز بھی غزہ اور لبنان میں بمباری کر کے کئی فلسطینیوں اور لبنانیوں کو قتل کر دیا ہے۔ لبنانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 'جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری سے دس لوگ جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ایک شامی خاتون اور اس کے دو بچے بھی شامل ہیں۔' گویا جوبائیڈن کی خوش امیدی کے پس پردہ اسرائیل غزہ اور لبنان دونوں جگہوں پر قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔
Published: undefined
غزہ میں اب تک 40074 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ہفتے کے روز غزہ میں بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد بھی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ اس خاندان کے ایک رشتہ دار عمر الدریملی نے کہا ' ہم ڈیڈ ہاؤس میں بچوں کے بازو، ٹانگیں اور سر سب الگ الگ پڑے دیکھ رہے تھے یہ ایک خوفناک منظر تھا ، لاشیں ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی تھیں۔'
Published: undefined
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دونوں اطراف کے درمیان فاصلے میں کمی کے لیے پل بنا رہے ہیں۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مذاکرات کی اگلی نشست اگلے ہفتے سے پہلے پہلے قاہرہ میں ممکن ہو جائے۔حماس نے دوحہ مذاکرات میں شرکت نہیں کی ہے اور حماس رہنما اسامہ حمدان نے کھلے لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ اگر مذاکراتی اجلاس پہلے سے ہوچکے فیصلوں جن پر حماس پہلے ہی اتفاق کر چکی ہے پر عملدرآمد کے لیے ہوگا تو ہمیں شرکت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined