مدینہ منورہ: زم زم کا پانی زمین کے سب سے عظیم مشروبوں میں سے ایک اور مسلمانوں کے لیے سب سے زیادہ برکت والا پانی سمجھا جاتا ہے۔ زم زم کی عظمت ایک حدیث پاک میں بھی وارد ہوئی ہے جیسا کہ عظیم حدیث میں بیان کیا گیا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ’اللہ اس پر رحمت نازل فرمائے۔ یہ ذائقے دار کھانا اور بیماری کا علاج ہے‘۔
Published: undefined
سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود کے دور سے موجودہ خادم الحرمین الشریفین تک مملکت کے ہر فرمانروا نے حجاج کرام اور معتمرین کو آب زم زم کی بلا قمیت فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔
مسجد نبویﷺ کے صحن کے جنوب مغربی کونے میں واقع زم زم فراہمی کا نیا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ مسجد نبویﷺ میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مسجد نبویﷺ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں اور اہل مدینہ منورہ کی زم زم پینے کی خواہش پر عمل درآمد کرنا ہے۔
Published: undefined
پراجیکٹ کا رقبہ تقریبا 330 میٹر ہے اور اس میں سٹین لیس سٹیل کے تین ٹینک نصب ہیں، جن کی کل گنجائش 290 میٹر، 2 پریشر ٹینک، 3 واٹر فیڈنگ پمپ، 2 سٹین لیس سٹیل فلٹر ، دو سٹرلائزر ، دو 350 طول پائپ لانیں نصب ہیں۔
محکمہ فراہمی آب نے مسجد نبویﷺ میں زم زم کے حصول کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی متعارف کرایا ہے جس میں زم زم کے حصول کے اوقات، طریقہ کاور اس حوالے سے ضروری ہدایات بیان کی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز