غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 166 افراد ہلاک اور 384 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔الجزیرہ براڈکاسٹر نے اتوار کو انکلیو کی وزارت صحت کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
نشریاتی ادارے نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ بڑھ گیا تھا، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی کل تعداد بڑھ کر20424 ہو گئی ہے، جب کہ 54036 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
7 اکتوبر کو فلسطینی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پرراکٹ حملہ کیا اور اس کے جنگجوؤں نے سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجیوں اور شہریوں پر فائرنگ کی۔ اس کے نتیجے میں اسرائیل میں 1,200 سے زیادہ لوگ مارے گئے اور تقریباً 240 دیگر کو اغوا کر لیا گیا۔
Published: undefined
اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے، غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا اور حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے نیز یرغمالیوں کو بچانے کے بیان کردہ ہدف کے ساتھ فلسطینی علاقے میں زمینی دراندازی شروع کی۔
Published: undefined
قطر نے 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک عارضی جنگ بندی اور کچھ قیدیوں و یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے لیے ایک معاہدے کی ثالثی کی۔ جنگ بندی میں کئی بار توسیع کی گئی اور یکم دسمبر کو اس کی میعاد ختم ہو گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined