عرب ممالک

فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں: سعودی عرب

شہزادہ محمد بن سلمان  نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ غزہ میں کشیدگی کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک فلسطینی دھڑوں کی جانب سے گذشتہ ہفتے کے روز شروع ہونے والے "طوفان الاقصیٰ" آپریشن میں فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Published: undefined

فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں فوجی کشیدگی، خطے کی سلامتی اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب فلسطینی قوم کی امنگوں اور مطالبات کے حصول اور ایک منصفانہ اور جامع امن تک پہنچنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ غزہ میں کشیدگی کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ سعودی ولی عہد نے مصری صدر سے بات کرتے ہوئے فلسطینی اور اسرائیلی فریقوں کے درمیان جاری کشیدگی میں تازہ ترین پیش رفت اور اس سے شہریوں کی زندگیوں کو لاحق ہونے والے بڑے خطرے اور خطے کے استحکام کے لیے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ مصری صدارتی ترجمان نے کہا کہ فون کے دوران اس نازک مرحلے پر تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Published: undefined

ترجمان نے وضاحت کی کہ مصر اور سعودی عرب کے درمیان آنے والے عرصے میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عربوں کے وژن کی تصدیق کے لیے مشاورت اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ یہ وژن دو ریاستی حل پر مبنی ایک جامع اور منصفانہ تصفیے کے حصول کے گرد گھومتا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ غزہ میں فلسطینی دھڑوں نے گذشتہ ہفتے کی صبح غزہ کی پٹی کے گرد ونواح میں واقع قصبوں اور رہائشی آبادیوں پر اچانک حملے شروع کر دیے تھے، جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں، اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق فلسطینیوں نے آپریشن کو "طوفان الاقصیٰ " کا نام دیا گیا ہے۔

Published: undefined

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل نے دھڑوں کے حملے کے جواب میں ایک فوجی آپریشن شروع کیا جس میں غزہ اور مغربی کنارے میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ نے پیر کو اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں کشیدگی کے آغاز سے اب تک تقریباً سوا لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined