سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں ماہ صیام کے پہلےعشرے میں 72 لاکھ 33 ہزار 369 عمرہ ویزے جاری کیے گئے ان میں سے 66 لاکھ 39 ہزار 295 زائرین عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
Published: 18 May 2019, 5:10 PM IST
العربیہ ڈاٹ نیٹ ماہ صیام کے ہفتے میں سعودی وزارت حج کی طرف سے آن لائن پورٹل کا قیام عمل میں لایا گیا جو عمرہ زائرین کے لیے عمرہ کے مناسک کی انجام دہی کے لیے ایک مقبول عام سروس ہے جس میں زائرین کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی دی گئی۔ آن لائن پورٹل کا مقصد عازمین عمرہ کے معمول کے امور کو آسان بنانا اور انہیں ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا، انتظامی نوعیت کی معلومات کے حصول اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بروقت مطلع کرنا ہے۔
Published: 18 May 2019, 5:10 PM IST
سعودی وزارت حج وعمرہ عازمین حج وعمرہ کے لیے پہلے بھی آن لائن پورٹل کی مدد سے معلومات کی فراہمی کی سہولت فراہم کر چکی ہے مگر ہر بات اس سروس اور سہولت میں جدت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس سروس سے نہ صرف عازمین عمرہ اور حجاج کرام انفرادی طور پر مستفید ہوں گے بلکہ اندرون اور بیرون ملک حج ٹور آپریٹر کمپنیاں بھی بھرپور استفادہ کریں گی۔
Published: 18 May 2019, 5:10 PM IST
عازمین عمرہ کی رہنمائی کے لیے تیار کردہ نئے الیکٹرانک پورٹل کے نگران اور جنرل ایڈمنسٹریشن برائے ٹیکنیکل انفارمیشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر صلاح باسیف نے کہا کہ نئی آن لائن پورٹل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے صارفین کو آسان فہم معلومات کی فراہمی کی کوشش کی گئی ہے تاہم وہ اس کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ معلومات حاصل کر سکیں۔
Published: 18 May 2019, 5:10 PM IST
نیا حج وعمرہ انفارمیشن پورٹل جہاں عمرہ اور حج سے متعلق معلومات اور رہنمائی کا اہم ذریعہ ہے وہیں عربی کے ساتھ فرانسیسی اور انگریزی میں بھی معلومات دی گئی ہیں اور زبان میں کم سے کم 55 صفحات کا مواد موجود ہے۔ زائرین اور معتمرین کی سہولت کی خاطر اس میں جلد ہی چار مزید زبانیں بھی شامل کی جائیں گی۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: 18 May 2019, 5:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 May 2019, 5:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز