عرب ممالک

اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، صہیونی بستیوں پر حماس کی راکٹ باری

وائس آف فلسطین ریڈیو نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ اسے جلد ہی ادویات کے مستقل طور پر ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے 13 ویں روز بھی اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھی۔ خوفناک بمباری میں پناہ گزین کیمپ،ا سکول اور مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی اموات ہوئیں۔ یاد رہے جنگ میں 3800 کے قریب فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے بتایا کہ حماس نے جمعرات کے روز عسقلان، اسدود اور غزہ کے اطراف دیگر اسرائیلی بستیوں پر راکٹوں سے حملے کئے۔ دو راکٹ سدیروت میں جا کر گرے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں رعیم فوجی اڈے اور صوفا کے مقام پر راکٹوں اور مارٹروں سے بمباری کی۔

Published: undefined

قبل ازیں فلسطینی ٹیلی ویژن نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں بے گھر افراد کے ایک اسکول کے قریب اسرائیلی بمباری میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ غزہ پر اسرائیل کی پرتشدد بمباری میں جاں بحق  ہونے والوں کی تعداد 3800 کے لگ بھگ ہوگئی ہے۔

Published: undefined

فلسطینی میڈیا کے مطابق خان یونس پر اسرائیلی بمباری میں کم از کم 5 افراد کے جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔ اس بمباری میں بڑی تعداد میں بچے جاں بحق  ہوگئے۔ میڈیا نے اس جارحیت کو نیا قتل عام قرار دیا ہے۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی بمباری نے خان یونس کے گنجان آباد الامل محلے کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

Published: undefined

ہسپتالوں میں ادویات کا خاتمہ قریب

فلسطینی ریڈیو کے رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں ادویات کا کوئی ذخیرہ موجود نہیں ہے۔ جمعرات کو وائس آف فلسطین ریڈیو نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ اسے جلد ہی ادویات کے مستقل طور پر ختم ہونے کا خدشہ ہے۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined