حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی برائے مسجد نبوی (ﷺ) نے باور کرایا ہے کہ رمضان کی 27 ویں اور 29 ویں شب کو لوگوں کی بہت بڑی تعداد کے استقبال کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آنے والوں میں نمازیوں اور معتمرین کے علاوہ زائرین اور مدینہ منورہ کے شہری شامل ہیں۔ اس مقصد کے لیے ایک جامع زمینی منصوبہ وضع کیا گیا ہے جس میں تمام متعلقہ انتظامیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی نے مسجد، اس کی چھت اور صحنوں کو آنے والوں کی متوقع تعداد کو کھپانے کے لیے تیار کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں 24 گھنٹے بہترین خدمات پیش کرنے کے بھی انتظامات مکمل ہیں۔ ایجنسی کے مطابق زائرین کی راحت اور سلامتی کے لیے مطلوبہ اقدامات کر لیے گئے ہیں تا کہ وہ اپنے اوقات عبادت اور اذکار میں سکون کے ساتھ گزار سکیں۔
Published: undefined
اس سلسلے میں زائرین اور نمازیوں کے لیے خدمات کی نگرانی کے لیے مرد اور خواتین ملازمین اور کارکنان کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی نے مسجد نبوی اور اس کے بیرونی صحنوں کے لیے 30 ہزار قالین تیار کر لیے ہیں۔ زائرین اور نمازیوں کے داخلے کی سہولت کے لیے مسجد کے 100 دروازوں کو کھول دیا گیا ہے۔ آب زمزم کی فراہمی کے لیے مسجد نبوی کے اندر 18 ہزار کولر موجود ہیں۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز